• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنج لائن میٹرو ٹرین آزمائشی بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ

Orange Line Metro Train Decides To Run Limited Scale

پنجاب حکومت نے لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین آزمائشی بنیادوں اور محدود پیمانے پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ کے مشیر اور اورنج لائن ٹرین کی اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان کہتے ہیں کہ ٹرین 28 فروری کوڈیرہ گجراں سے پاکستان منٹ تک چلائی جائے گی۔

لاہور میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس ہوا۔

خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ ڈیرہ گجراں جی ٹی روڈ سے علی ٹاؤن رائے ونڈ روڈ تک منصوبےکا 25 کلومیٹر حصہ زمین سے 40فٹ بلندی پر، جبکہ باقی ایک اعشاریہ 7 کلومیٹر زیرِ زمین ہے۔

ذرائع کے مطابق 26اسٹیشنز میں سے24 زمین کے اوپر جبکہ انار کلی اور سینٹرل اسٹیشن زیر زمین ہیں، مجموعی طور پر منصوبے کا 81 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، ٹرین محدود پیمانے پر آزمائشی بنیادوں پر 28فروری کو چلائی جائے گی۔

تازہ ترین