• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی افغانستان دہشت گردی کے مرکز میں تبدیل ہو رہا ہے، لاروف

North Afghanistan Is Turning Into A Terrorist Center Lavrov

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شمالی افغانستان بین الاقوامی دہشت گردی کے مرکز میں تبدیل ہورہاہے۔

یہ بات روسی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کےاجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ شمالی حصےمیں داعش کا افغان ونگ قیادت کر رہا ہے۔

لاروف کا کہنا تھا کہ صورتحال ممالک کو کمزور اور نوجوان نسل کو متاثر کر رہی ہے اور اس خطرے سے نمٹنا ہوگا جبکہ ایران نیو کلیر ڈیل امریکا کے بغیر جاری نہیں رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک فریق کی دستبرداری کی صورت میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا جبکہ امریکا کی دستبرداری سے ایران جوہری معاہدہ ختم ہوجائے گا تاہم ٹرمپ نے ڈیل میں موجود خامیاں دور کرنےکی بات کی اور یہ فیصلہ کن لمحہ ہے۔

تازہ ترین