• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمسی توانائی سے چلنے والی پہلی کمرشل گاڑی متعارف

ہالینڈمیں مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والی دنیا کی پہلی کمرشل گاڑی متعارف کرادی گئی، یہ کار آئندہ برس فروخت کیلئے مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔

ہالینڈ کی ایک کمپنی نے دنیا کی پہلی مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلنے والی کمرشل گاڑی متعارف کروادی گئی ہے۔

دی لائٹ ایئر ون کی تیارکردہ یہ سولر کارسیلف چارج کی صلاحیت رکھتی ہے اور بیٹری مکمل چارج ہوجانے کے بعد 400 تا 800 کلومیٹر فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

یہ انوکھی کار نہ صرف سورج کی توانائی سے دوڑے گی بلکہ اس کے لیے تمام ضروری ٹیکنالوجی بھی تیار کرلی گئی ہے۔

اس ضمن میں 5 ذیلی کمپنیاں کئی برس سے محنت کررہی ہیں البتہ اس کار کی کوئی حقیقی تصویر یا تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

خود لائٹ ایئر ون کی ویب سائٹ پر کار کے کسی نمونے کی کوئی تصویر موجود نہیں۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق 2019ء میں پہلی 10 کاریں صرف یورپ میں پیش کی جائیں گی۔

سال 2020ء میں مزید 100 گاڑیاں بنا کر فروخت کی جائیں گی۔

تازہ ترین