• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے جیسے الفاظ مناسب نہیں ، لیاقت بلوچ

Words Like Cursing Parliament Are Not Suitable Liaquat Baloch

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیا ست میں شائستگی برقرار رہنی چاہئے،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنےجیسےالفاظ مناسب نہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سے مطالبہ ہے کہ وہ کسی غیرآئینی عمل کاحصہ نہ بنیں۔

ان کا کہناتھا کہ ملک اس وقت بے پناہ مسائل کاشکارہےکرپشن،دہشت گردی اورلاقانونیت نےملک کو گھیرا ہوا ہے۔

لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ پولیس اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کےہاتھوں ماورائےقانون قتل ہورہےہیں ریاست کانظام زوال پذ یرہےکسی کی جان ومال اورعزت اورآبرومحفوظ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن ردالفساد اور نیشنل ایکشن پلا ن پرقومی را ئے پیداہوئی ،مگرلگتا ہے کہ وہ عمل ناکارہ ثابت ہوا دہشتگر دی کیخلاف پولیس،فوج اورعوام کی قربانیاں کمز و رپڑرہی ہے دہشت گرد دوبارہ طاقتور ہورہےہیں۔

لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ حکو مت،فوج اور سیکیورٹی ادارےاپنی پالیسیوں پرنظرثانی کرکےنقائص دورکریں، ملک جن مسائل میں گھراہواہےانہیں حل کیاجائے۔

انہوں نے قصور،مردان،سرگودھااورکراچی میں المناک وا قعا ت کی مذمت کی اور کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں پرتشددواقعہ قابل مذمت ہےپنجاب یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلباء و طالبات سب ہمارےبچےہیں ۔

لیاقت بلوچ کا کہناتھاکہ پنجاب یونیورسٹی واقعہ کاالزام اسلامی جمعیت طلبہ پرلگانادرست نہیں تمام ٹی وی چینلز کی رپورٹ میں یہ سامنےآگیاکہ کس نےکس پرحملہ کیا۔

انہو ں نےمزید کہاکہ پاناماکیس میں 324افراد کےنام آئےتھے، محض 2 افر اد کیخلاف کارروائی ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ سب کے خلا ف کارروائی کی جائے۔

جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کی وجہ قومی سیاسی جما عتو ں کااندرونی انتشارہے ارا کین بلوچستان اسمبلی سینیٹ اور عا م انتخابات کےحوالےسے کسی غیرآئینی اقدام کاحصہ نہ بنیں۔

افغانستان میں بے امنی کے واقعات سےمتعلق ان کا کہناتھاکہ افغانستان میں نیٹو فورسز کی موجودگی میں دہشت گردی امریکا کی ناکامی ہے اگرواشنگٹن بھارت کا گاڈ فادر بن کررہےگاتو اسے ایسےردعمل کاسامناکرنا پڑے گا۔

تازہ ترین