• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا؛ کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی مسافر اغو ا ء

Pakistani Migrants Being Made Hostage By Libyan Suspects

لیبیا کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی کشتی کے 28 پاکستانی مسافروں کو اسمگلرز نے اغوا کرلیا۔

اس سے پہلے غیر ملکی خبر ایجنسی نے آٹھ پاکستانیوں کے اغوا کی خبر دی تھی، تاہم اب ایف آئی اے کے ذرائع سے خبر ملی ہے کہ کشتی کے حادثے میں بچ جانے والے 28 پاکستانیوں کو اسمگلرز نے اغوا کیا ہے۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ان تمام پاکستانیوں کو لیبیا کے ضلع زاویہ کے ایک سیف ہاؤس میں رکھا گیا ہے، اغوا کرنے والوں نے قیدیوں کو موبائل فون دیئے ہیں اور وہ پاکستان میں اپنے گھر والوں سے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ لیبیا کے ساحل پر گذشتہ ہفتے غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی تھی۔

اس حادثے میں 90 افراد کے ڈوبنے کی خبر آئی تھی، ان میں 32 افراد پاکستانی تھے، اب پتہ چلا ہے کہ انسانی اسمگلروں نے کشتی کے حاد ثےمیں ڈوبنے سے کئی افراد کو بچالیا اور اب انہیں قید کرلیا ہے۔

تازہ ترین