• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلرزاور لیبیائی سکیورٹی اداروں میں روابط ہیں،اقوام متحدہ

Libyan Human Smugglers Have Links To Security Forces Un

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں انسانی اسمگلنگ کے دھندے میں ملوث بیشتر مسلح گروپ کے سرکاری سکیورٹی اداروں سے روابط ہیں۔

Libya-UN-222

اس بات کا انکشاف سلامتی کونسل کی ایک کمیٹی کو پیش کردہ خفیہ رپورٹ میں کیاگیاہے۔انھوں نے لکھا ہے کہ انسانی اسمگلرز نے 2014ء کے بعد ہزاروں غیر قانونی تارکین ِوطن کو سمندر کے راستے اٹلی اور دوسرے یورپی ممالک میں بھیجا ہے۔

اس پُرخطر سفر کے دوران ہزاروں افراد کشتیاں الٹ جانے یا دوسرے حادثات کا شکارہوکر ہلاک ہوچکے ہیں۔ اری ٹیریا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطنِ نے پابندیوں کو مانیٹر کرنے والے ماہرین کو بتایا ہے کہ انھیں لیبیا کی خصوصی ڈیٹرینس فورس (ایس ڈی ایف) نے گرفتار کر لیا تھا ۔

یہ فورس لیبیا کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی وزارت داخلہ کے تحت ہے۔ان تارکین وطن کو اس فورس نے انسانی اسمگلروں کے مختلف گروہوں کے حوالے کردیا تھا۔

تازہ ترین