| |
Home Page
اتوار یکم جمادی الثانی 1439ھ 18 فروری 2018ء
February 10, 2018 | 10:45 am

ننھے میاں کھلونے لینے کلو مشین کے اندر پہنچ گئے

Boy Gets Suck In Claw Machine Game Trying To Get A Stuffed Animal

یوں تو شرارتوں اور کھیل کود میں بچوں کا کوئی ثانی نہیں ہوتا تاہم بعض اوقات یہ شرارتیں اور کھیل وبال جان بھی بن جاتی ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی بچے کو ہی دیکھ لیں جو خود کو کلو مشین(Claw Machine)میں پھنسا بیٹھا۔

امریکی ریاست فلوریڈاکے ایک ریسٹورنٹ میں دیکھے گئے جہاں شرارتی بچے نے پلے ایریا میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اُس نے کلو مشین میں رکھے درجنوں کھلونے دیکھے تواُنہیں لینے کلو مشین کے اندر ہی جا بیٹھا تاہم باہر آنے کا راستہ نہ ڈھونڈ سکا۔

اپنی شرارت کے سبب مشکل میں گھرے ننھے میاں کی مدد کو آخر کارریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیاجسکے بعد فائر فائٹرز آئے اور مشین کھول کربچے کوبحفاظت باہر نکال لیا۔