• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ونٹر اولمپکس میں پہلے روز 5 گولڈ میڈلز کے فیصلے ہوں گے

Winter Olympics Will Have 5 Gold Medals On The First Day

جنوبی کوریا کے شہر پیونگ چینگ میں شروع ہونے والے ونٹر اولمپکس کے باقاعدہ افتتاح کے بعد پہلے روز پانچ گولڈ میڈلز کے فیصلے ہوں گے جبکہ پاکستان کے سید محمد کراس کنٹری اسکینگ ایونٹ میں کل ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

پیونگ چینگ میں گزشتہ روز ونٹر اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی، منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ میں فنکاروں کی پرفارمنس نے شائقین اور کھلاڑیوں کے دلوں کو گرما دیا۔

تقریب میں 1218 ڈرونز کی مدد سے اولمپک رنگ بنایا گیا جو گینز ورلڈ ریکارڈ بن گیا ۔ تقریب میں جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے ایتھلیٹس نے ایک ساتھ مارچ پاسٹ کیا۔ 92 ممالک کے اس ایونٹ میں پاکستان بھی شریک ہے۔

ونٹر اولمپکس کے باقاعدہ افتتاح کے بعد آج 5 میڈلز تقسیم کیے جائیں گے، سب سے پہلا میڈل کراس کنٹری اسکینگ کے ویمنز اسکائی تھلون میں دیا جائے گا، جبکہ دیگر مقابلے مینز شارٹ ٹریک، ویمنز اسپیڈ اسکیٹنگ، بائی تھلون میں ویمنزاسپرنٹ اور مینز اسکی جمپنگ میں دیئے جائیں گے ۔

 

تازہ ترین