• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈمیں انوکھے انداز کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی، سالانہ ایونٹ میں 15جوڑوں نے زیر آب شادی رچالی۔

شادی کے موقع پر ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کا سفر اس انداز میں شروع کرے کہ ہمیشہ کیلئے یادگار بن جائے۔

تھائی لینڈ میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جہاں مختلف ممالک سے آنے والے 15جوڑوں نے شادی کر کے یہ لمحات زندگی بھر کیلئے یادگار بنا لیے۔

بائیسویں سالانہ ایونٹ کے دوران ان جوڑوں نے سمندر کی8میٹرگہرائی میں پہنچ کر ایک دوسرے کے ساتھ زندگی بھر ساتھ رہنے کا وعدہ نبھایا اور بھرپور محبت کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں ہر سال اس ایونٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک کے جوڑے شرکت کرتے ہیں۔

تازہ ترین