| |
Home Page
ہفتہ 7؍ جمادی الثانی 1439ھ 24؍ فروری 2018ء
February 15, 2018 | 02:22 am

جعلی ڈگری کیس، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ

Fake Degree Case Appeal Against Lahore High Court Decision

Fake Degree Case Appeal Against Lahore High Court Decision

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں ایف آئی اے نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ حامدعلی شاہ آئندہ چار روز میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

ڈاکٹر فواد جان کے خلاف ایف آئی اے نے ایگزیکٹ سے جعلی ڈگریاں لینے پر مقدمہ درج کیا تھا، پشاور ہائی کورٹ نے معاملے کو ایف آئی اے کے دائرہ کار سے باہر قرار دے کر مقدمہ ختم کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

ایف آئی اے کی مجوزہ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ ایف آئی اے کے اختیار میں آتی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈاکٹر فواد باچا خان یونی ورسٹی چارسدہ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعینات تھے اور ان کو ملنے والی تنخواہ کی رقم وفاقی حکومت کی جانب سے ادا کی گئی، ڈاکٹر فواد نے ایگزیکٹ سے پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس میں دو جعلی ڈگریاں لی تھیں۔

ایف آئی اے کراچی کو ایگزیکٹ سے ملنے والے ڈیٹا سے ڈاکٹر فواد کو جاری جعلی ڈگریوں کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ ان کی بی سی ایس کی ڈگری بھی جعلی تھی۔

ڈاکٹر فواد نے ایف آئی اے کے سامنے جعلی ڈگریاں لینے کا اعتراف کیا تھا اور ایف آئی اے کرائم سیل نے 2016 میں ڈاکٹر فواد کے خلاف سال کا پہلا کیس رجسٹر کیا تھا، جبکہ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر فواد جان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔