• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Hassan Ali Is Out Of Psls Initial Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔ حسن علی ٹخنے کی انجری کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ تھری کے ابتدائی میچوں کے دوران ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

حسن علی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران آخری ٹی ٹوینٹی سے قبل زخمی ہوگئے تھے اور اب تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان سپر لیگ کے تین سے چار میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

پشاور زلمی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حسن علی یقینی طور پر پہلے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔حسن علی ٹیم کے ساتھ دبئی جارہے ہیں جہاں ان کی فٹنس کو مانیٹر کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ میں حسن علی ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔پشارو زلمی نے حسن علی کی جگہ پاکستان سپر لیگ میں نوجوان کھلاڑی عمید آصف کو شامل کیا ہے۔

انگلینڈ کے بیٹسمین رکی ویسیلز نے بھی پشارو زلمی کو جوائن کر لیا ہے۔وہ ایون لوئیس کی جگہ لیں گے۔رکی زلمی میں شمولیت اختیار کرنے والے ساتویں غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

پشاور نے سپلیمنٹری ویسٹ انڈیز کے ایوین لوئیس کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے۔

لوئیس ورلڈ کپ کوالیفائیرز میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کیلئے دستیاب نہیں تھے۔

ان کی جگہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین رکی ویسلیز کو پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین