• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرنے کے 2سال بعد بھارتی جڑواں بچوں کا باپ بن گیا

Indian Man Dead Two Years Ago Fathers Twins Through

جدید سائنس کا کارنامہ سامنے آگیا،مرنے کے 2سال بعد بھارتی نوجوان جڑواں بچوں کا باپ بن گیا۔

خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پونا رہائشی نوجوان 2سال قبل کینسرکے باعث چل بسا تھا،لیکن اس نے دوران تعلیم جرمنی میں اپنے اسپرمز محفوظ کرادیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان کے محفوظ شدہ اسپرمز کو بھارتی خاتون میں منتقل کیا گیا،جس کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔

پیدا ہونے والے بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے ،نوجوان کی ماں نے پوتے اور پوتی کی پیدائش پر کہا کہ وہ بہت خوش بھی ہیں اور افسردہ بھی ،میرا بیٹا ان سے بہت دوچلاگیا ہے جبکہ میں نے آج اس کے بچے اپنی گود میں لے رکھے ہیں۔

تازہ ترین