• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون کے استعمال پر46فیصد اضافی ٹیکس وصول

46 Additional Tax On Mobile Phone Usage

جنوری 2018ء میں موبائل فون کے استعمال پر ٹیکس وصولی 46فیصد سے 3ارب 78کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق موبائل کےاستعمال پر وود ہولڈنگ ٹیکس آن لائن وصول کرنے سے 46فیصد اضافی ٹیکس جمع ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر موبائل کے استعمال پر ساڑھے 12 فیصد وود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرتا ہے ،جنوری 2017ء میں 2ارب 57کروڑ جبکہ جنوری 2018ء میں3ارب 78کروڑ 34لاکھ ٹیکس وصول کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 7 ماہ میں موبائل کے استعمال پر ٹیکس وصولی 2 فیصد کمی سے 27 ارب 48 کروڑ روپے رہی، وجہ ٹیکس ریٹ 14فیصد سے کم ہوکر ساڑھے 12فیصد ہونا ہے۔

تازہ ترین