• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے پارٹی رہنمائوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

The Prime Minister Called For An Important Meeting Of Party Leaders

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی رہنمائوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے فیصلے کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال پر غو کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزراء سے ملاقات کی ،جن میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے سعد رفیق ،وزیر صحت سائرہ افضل ،طلال چوہدری ودیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد شریف برادران نے ایک گھنٹہ طویل ملاقات بھی کی ہے ۔

جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی ۔

تازہ ترین