• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال کی مہنگی ترین بالی ووڈ فلم ’’باغی ٹو‘‘ کا پوسٹر جا ری

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’باغی ‘ کا سیکوئل ’باغی ٹو‘ سال کی مہنگی ترین بالی ووڈ ایکشن فلم ہوگی جس کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

سال کی مہنگی ترین بالی ووڈ ایکشن فلم دیکھنی ہے تو تیار ہوجائیں کیونکہ بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی نئی بالی ووڈ فلم 'باغی ٹو‘ رواں سال سنیما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی جس کا نیا پوسٹر منظر عام پر آگیا ہے۔

بالی ووڈ کی نئی مارشل آرٹ فلم میں ٹائیگر شروف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ڈیشا پٹانی ان کے مدمقابل اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآئیں گی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیاب بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم 'باغی 'کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں جس کے لئے ڈائریکٹرز اور ٹیکنیشنز کو تھائی لینڈ،ہانگ کانگ،لاس اینجلس اور چین سے بلایا گیا ہے۔

واضح رہے اس فلم کی ہدایت صابر خان دے رہے ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا ہیں۔یہ فلم رواں سال 30مارچ کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے فلم 'باغی میں ٹائیگر شروف ایک باغی نوجوان کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ان کے مد مقابل شردھا کپور نے اپنی اداکاری کے شاندار جوہر دکھا کر خوب داد سمیٹی تھی۔

تازہ ترین