• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت سنی ہی ہوگی لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ تائیوان میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب موٹر وے پر اچانک دیوہیکل پتھر آگراور وہاں سے گزرتا کار ڈرائیور زد میں آنے سے بال بال بچا۔

یہ مناظر تائیوان کی موٹر وے Hualia پر دیکھے گئے جب اچانک پہاڑ سے ایک دیوہیکل پتھر مصروف موٹر وے پر آگراجبکہ اس دوران وہاں سے گزرتاTsaiنامی کار ڈرئیور لمحوں کے فرق سے پتھر کی زد میں آنے سے محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان سے بال بال بچا ۔ ر

اس واقعہ میں دیگر گاڑیاں بھی کسی نقصان سے بالکل محفوظ رہی جبکہ موٹر وے انتظامیہ کی جانب سے اس واقعہ کی تفیتش کی جا رہی ہے۔

 

تازہ ترین