• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپرنے ٹریفک پولیس آفیسرکو زور دار ٹکر دے ماری

کبھی کبھی زندگی میں ایسے انوکھے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جنہیں معجزہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

بھارتی ریاست گجرات میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک تیزرفتار ڈمپر نے ٹریفک پولیس آفیسر کو زور دار ٹکر دے ماری لیکن یہ شخص بال بال بچ گیا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آتا ڈمپر اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکا اور تیزرفتاری کے باعث سڑک پر بیچوں بیچ کھڑے ٹریفک پولیس اہلکار کو زور دار ٹکر دے ماری۔

اس حادثے کے نتیجے میں یہ آفیسر بال بال بچ گیا اور ٹکر لگنے کے باوجود بھی معمولی خراش تک نہ آئی۔

 

تازہ ترین