• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانی، نیب کا ریاض پیرزادہ کیخلاف انکوائری کا حکم

National Accountability Bureau To Hold Inquiry Against Mian Riaz

چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے، دونوں افراد پر مالی بدعنوانیوں اور خلاف ضابطہ تقرریوں کے الزامات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ میں مبینہ بدعنوانیوں پر چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیاجبکہ رکن بلوچستان اسمبلی انیتہ عرفان کے خلاف بھی شکایات پر کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اور ڈی اسپورٹس بورڈ پر الزام ہے کہ ناروال اسپورٹس سٹی، لیاقت جمنیزیم اور اسپورٹس فیڈریشنز کو مالی گرانٹس میں بدعنوانی کی گئی ۔

وزرا اور عہدیدار ان کے غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے سے بے دریغ اخراجات کیے گئےجبکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ میں خلاف میرٹ تقرریاں اور جاری فنڈز میں بھی خورد برد کی گئی۔

ادھر رکن بلوچستان اسمبلی انیتہ عرفان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر کرسچین ویلفئیر ہاؤسنگ سوسائٹی بشیر آباد کوئٹہ کے پلاٹس دھوکہ دہی سے مسیحی براداری کے غیر مستحق افراد کو دیے۔

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب بلوچستان کو شکایت کی جانچ پڑتال کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 

تازہ ترین