• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مفادات کیلئےطریقہ کار سے ہٹ کر متعصبانہ رویہ رکھا گیا، مفتاح

No Significant Effect On Pakistans Economy If Placed On Fatf Grey List Miftah

مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت کے بعد پیرس سے وطن واپس پہنچ گئے ، ان کا کہنا ہے کہ مخصوص سیاسی مفادات کے لیے طریقہ کار سے ہٹ کر پاکستان کے خلاف متعصبانہ رویہ رکھا گیاہے۔

کراچی ائیرپورٹ پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس سے خود فنانشل ٹاسک فورس کی ساکھ متاثر ہوگی اور ممکنہ پابندیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کو گرے لسٹ کر بھی دیاجاتاہے تو کوئی آفت نہیں آئے گی، ہماری معیشت مضبوط ہے،معیشت کا پہیہ اسی رفتار سے چلتا رہے گاجبکہ اجلاس پرہمارے خدشات موجو د ہیں۔

تازہ ترین