• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ، فراہ میں طالبان کا حملہ ، 20 فوجی ہلاک

Taliban Attack In Afghanistan Farah 20 Soldiers Killed

افغان صوبے فراہ میں فوجی اڈےپر طالبان کےحملےمیں 20 افغان فوجی ہلاک ہوگئےتاہم افغان فوج نےحملے کے دوران 12حملہ آور طالبان بھی ہلاک کرڈالے۔

افغان صوبے فراہ کی کونسل کے حکام داداللہ قانی کا کہنا ہے کہ ضلع بالابلاک میں واقع فوجی اڈے کو طالبان نے گذشتہ شب نشانہ بنایا۔

حملے میں افغان فورسزکی جوابی کارروائی میں 12 طالبان بھی ہلاک ہوئےجبکہ طالبان نے 2افغان فوجی بھی پکڑ لئےاور بڑی تعدادمیں اسلحہ بھی لوٹ لیاتاہم فرا ہ میں فوجی اڈےپرحملےکی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

تازہ ترین