سب کے لیے میں کرتا اُجالا، کہاں کہاں
بستی میں اک چراغ تھا، جلتا کہاں کہاں
(شگفتہ نسیم)
اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسلام آباد پولیس میں اگلے 3 ماہ میں بہتری دیکھیں گے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2323 ڈالر فی اونس ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہمایوں مہمند نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام قیدی سیاسی ہیں، آج ان کے اپنے لیڈرز گواہی دے رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں۔
بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے 13 ریاستوں میں لوک سبھا کی 88 نشستوں کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش پر سزا پانے والی خاتون کا دماغی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
حیدرآباد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا جانبحق ہوگیا، دلہے کوحراست میں لے لیا گیا۔
،ترجمان دفترخارجہ
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پُرامن ریلیاں نکلیں گی، کسی قسم کی دفعہ 144 کی ضرورت نہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی 36 کیسز میں درخواستِ ضمانت پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
سینیٹر و پی پی پی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے جو کہا ہے اسے خوش آمدید کہنا چاہیے، آصف زرداری نے سب کو دعوت دی ہے، آصف زرداری نے کسی ایک جماعت نہیں تمام جماعتوں کو دعوت دی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے اپنے کابینہ ارکان کے اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات بانیٔ پی ٹی آئی سے کی ہیں۔
کرک میں ایک پولیس اہلکار نے ڈی پی او کرک کے پرسنل اسٹاف آفیسر پر الزامات عائد کیے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے ، پونے دو ماہ کی اجتماعی کوشش سے معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری کردی گئی۔
کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔