• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کوئین ایلزبتھ ٹو نامی بحری جہازتیرتے ہوٹل میں تبدیل


چالیس سال تک تندوتیزموجوں پرملکوں ملکوں سفرکرنے والےجہازنےنیا انداز اپنا لیا،تیرہ ڈیکس،دس ریسٹورنٹ اوردوسو چوبیس کمروں پرمشتمل کوئین ایلزبتھ ٹو نامی بحری جہازکو تیرتے ہوٹل میں تبدیل کردیا گیا۔

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں اور اگر آپ کو بھی پانی پر تیرتے ہوئے ہوٹل میں قیام کا لطف اْٹھانا ہے تو دبئی پہنچ جائیں۔

دبئی میں ملکہ ایلزبتھ 2نامی بحری جہاز میں قائم کیا گیا ہوٹل جنوری میں کھول دیا جائے گا۔

13ڈیکس پر مشتمل اس ہوٹل میں 224کمرے ہیں جبکہ ان میں لگژری ہوٹل جیسی تمام سہولیات دستیاب ہیں جبکہ اس میں 10ریسٹورنٹ بھی بنائے گئے ہیں۔

تیرتے ہوئے ہوٹل کی بکنگ شروع کردی گئی ہے جس میں ایک رات قیام کا کرایہ 128امریکی ڈالر ہوگا یعنی اٹھارہ ہزارروپے ہے۔

واضح رہے کہ یہ بحری جہاز کروز لائنر کے طور پر 1969سے 2008تک استعمال میں رہ چکا ہے۔

تازہ ترین