• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (این این آئی) لانڈھی میں نالے میں گرجانے والے بچے کی لاش ریسکیو اہلکاروں نے نکال لی، بچے کی لاش گھرپہنچی کو کہرام مچ گیا۔کراچی میں ایک ہفتے کے دوران بچوں کے نالے میں گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔چندروزقبل بھی دو بچے نالے میں جاگرے تھے۔ریسکیو رضاکاروں کی مدد سے بچے کی تلاش کی گئی اورایک گھنٹے کی کوشش کے بعد لاش کو نالے سے نکال لیا گیا۔ذرائع کے مطابق حادثہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، کیونکہ سڑک کے ساتھ گزرنے والے نالے کا کچھ حصہ کھلا ہوا تھا۔
تازہ ترین