• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان میچ میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات شروع

برطانوی پولیس نے پاک افغان میچ کے دوران ہنگامہ آرائی کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ میں ہنگامہ آرائی سے متاثر ہونے والے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ واقعے کے ذمہ داروں تک پہنچنے کے لیے ہماری مدد کریں۔

ویسٹ یارکشائر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کا کہنا ہے کہ پاک افغان میچ کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے انفرادی واقعات ہوئے جن میں اقلیتی افراد ملوث تھے، جبکہ سوشل میڈیا پر  ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے تعین کے لیے مکمل اور جامع مجرمانہ تحقیقات کی ضرورت ہے، لندن اور برمنگھم سے تعلق رکھنے والے چار افرد گرفتار کئے جاچکے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری طرف ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ جمعے کو پاکستان اور بنگلہ دیش میچ کے موقع پر اضافی سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اسٹیڈیم پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین