• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات لڑکیوں کے حقوق کی خیرسگالی سفیر مقرر

مہوش حیات لڑکیوں کے حقوق کی خیرسگالی سفیر مقرر


وزارت انسانی حقوق نے اداکارہ و ماڈل مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔

اپنے اس اعزاز کا اعلان مہوش حیات نے سوشل شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے انہیں لڑکیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ اس ملک میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکوں۔

اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع دیے جائیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے اپیل کی کہ وہ اس مقصد میں ان کا ساتھ دیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ لڑکیوں کو اگر ان کا حق دیا جائے تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں۔ 



خیال رہے کہ مہوش حیات پاکستان کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے فن سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ 

مہوش حیات مختلف وجوہات کی بنا پر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ 

فن کے شعبے میں ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے انہیں رواں برس یوم دفاع کے موقع پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔ 

مہوش حیات کا شمار ان اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی محنت سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ 

حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے اس اعزاز کے علاوہ وہ کئی کامیاب پروجیکٹس کا حصہ بن چکی ہیں۔

تازہ ترین