• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: طوفان ’ہیگی بیز‘ نے تباہی مچا دی، 14 افراد ہلاک

جاپان: طوفان ’ہیگی بیز‘ نے تباہی مچا دی


جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں تاریخ کے خطرناک ترین سمندری طوفان ’ہیگی بیز‘ نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک، 128 زخمی جبکہ 15 افراد لاپتہ ہو گئے۔

موسلا دھار بارش کے بعد ٹوکیو سمیت متعدد علاقوں میں سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جاپان کی تاریخ کا خطرناک ترین طوفان ٹوکیو سے ٹکرا گیا

گزشتہ روز ٹوکیو سے ٹکرانے والے طوفان ’ہیگی بیز‘ نے ملک کے مشرقی حصے میں شدید تباہی مچائی۔

موسلادھار بارشوں کے بعد ٹوکیو اور فوکوشیما سمیت کئی علاقے زیرِ آب آ گئے، دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی جبکہ سمندر میں لہریں بلند ہو گئیں۔

متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

طوفان کے باعث پونے 4 لاکھ گھروں کی بجلی بھی منقطع ہو چکی ہے۔

حکام نے ساحلی علاقوں کے 60 لاکھ سے زائد افراد کو انخلاء کی وارننگ بھی جاری کر رکھی ہے۔

تازہ ترین