• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کی تاریخ کا سب سے خطرناک ترین طوفان کل میں ٹوکیو سے ٹکرائے گا۔

خطرناک ترین طوفان اگلے دو روز میں ٹوکیو سے ٹکرائے گا


ذرائع کے مطابق جاپان کی تاریخ کا خطرناک ترین طوفان ہفتے اور اتوار کے دن ٹوکیو سے ٹکرائے گا طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جاپان کے میٹرولوجیکل ایجنسی نے طوفان کو وائلنٹ قرار دے کر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

جس کے بعد حکومت اور عوام نے حد سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کردی ہیں جبکہ جاپان کی حکومت نے ہفتے اور اتوار کے روز ابھی سے ریلوے سروسز اور ہوائی سروسز معطل کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

سرکاری حکام نے طوفان کو خطرے کے سب سے بڑے نشان نو کے برابر قرار دیا ہے اور عوام کو بھی بھرپور احتیاط کرنے کا سگنل جاری کیا ہے۔

حکام کے مطابق پہلی دفعہ ایسا ہورہا ہے کہ جس رفتار سے طوفان ٹوکیو کی جانب بڑھ رہاہے اسی رفتار سے ٹوکیو اور اس کے اطراف کے علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق ریلوے اور جہازوں کی بندش سے تیس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونگے جبکہ حکومت نے عوام سے کھانے پینے کی اشیاء، ایمرجنسی لائیٹس، پینے اور استعمال کا پانی کا ذخیرہ رکھنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

تازہ ترین