جاپان کی تاریخ کا خطرناک ترین سمندری طوفان ’ہاجی بس‘ ٹوکیو سے ٹکرا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی تاریخ کا خطرناک ترین سمندری طوفان ’ ہاجی بس‘ ٹوکیو سے ٹکرا گیا، سمندری طوفان کی آمد سے پہلے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوئیں جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہےکہ طوفان کےباعث 4 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کاخدشہ ہے جبکہ 16 لاکھ افراد کو فوری گھر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سمندری طوفان کے باعث ٹوکیو میں ریلوے نظام اور16سو پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ہاجی بس نامی طوفان کے دوران چوبیس گھنٹے میں 40 انچ تک بارش ہوسکتی ہے اور ساحل پربیالیس فٹ بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے ۔
طوفان کی شدت کے باعث محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کوحد سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت کی ہے۔