• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات


وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نےعالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کے حکام سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ نے مشرقی اور وسطی ایشیا کے لیے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاشی پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبدالحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کو پاکستان میں جاری معاشی سرگرمیوں اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

عالمی مالیاتی ادارے کے ڈائریکٹر نے پاکستان کے اقتصادی استحکام کےلیے کی جارہی کوششوں کی تعریف کی۔

آئی ایم ایف حکام نے دیئے گئے پروگرام کے مطابق پاکستان کے معاشی نظام میں اصلاحات کے حکومتی عزم کو سراہا۔

تازہ ترین