• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس ؛لاہور ہائیکورٹ میں تحقیقات کیلئے کیس کی سماعت

Hearing Case Against Panama Leak Investigation In Lhc
لاہور ہائیکورٹ نے پاناما لیکس کے انکشافات کےحوالے سےوزیراعظم کے خلاف دائر درخواست پر بڑا بنچ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس شاہد وحید نے تحریکِ انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت کی ،درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ پاناما لیکس میں وزیر اعظم کی فیملی کانام بھی آیا ہے،یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہےلہٰذا بڑا بنچ تشکیل دیا جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت کونوٹس جاری کیا گیا ہے،حکومتی مؤقف آنے کے بعد جائزہ لیا جائے گا کہ آیا پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے بڑا بنچ تشکیل دیا جائے یا نہیں۔
تازہ ترین