• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 75پیسے بڑھ گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 75پیسے بڑھ گئی اور ڈالر کی قیمت خرید 147.85روپے سے بڑھ کر 148.60روپے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 148سے بڑھ کر 148.90روپے ہو گئی دوسری جانب اوپن مارکیٹ میںروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 20پیسے کم ہو گئی اور قیمت فروخت 148سے کم ہو کر 147.80جبکہ قیمت فروخت 149سے کم ہو کر 148.80 روپے ہو گئی،سعودی ریال کی قیمت خرید پیر کو 38.80روپےپر مستحکم رہی یو اے ای درہم کی قیمت پیر کو 39.80اور 40.50روپے پر مستحکم رہی ،یورو کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 164سے کم ہو کر 163 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کی کمی سے 167.50کی بجائے 167 روپے ہو گئی ،برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید بھی ایک روپے کے اضافے سے 185روپے سے بڑھ کر 186روپے ہو گئی۔

تازہ ترین