• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں ہوا ہے، اسد عمر

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز کی تیاری مکمل کر لی ہے‘مہنگائی میں حالیہ اضافہ صرف پاکستان کا نہیں عالمی مسئلہ ہے۔

اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں ہوا ہے‘دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور مہنگائی پاکستان سے کہیں زیادہ ہیں‘آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان نہیں‘ عوام کو مارچ تک مہنگائی سے ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم کر کے بالترتیب 6.8 اور 10.3 فیصد کیا، خوردنی تیل کی قیمتوں میں چند روز کے اندر 45 سے 50 روپے فی لٹر کمی کریں گے‘حکومت کے اختیار میں جو کچھ تھا اتنا عوام کو ریلیف دیا گیا‘ سندھ حکومت گندم فوری ریلیز کرے تاکہ سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں کمی آئے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں چار سوالات سامنے رکھوں گا، مہنگائی کیوں ہوئی ؟، پچھلے سال غیر معمولی آفت کا سامنا کیا۔

دنیا ایک دم سے بند ہوئی ، اشیاءکی فراہمی زیادہ تھی، استعمال کرنے والے کم ہو گئے‘جب دنیا معمول پر آئی تو اشیاءخوردونوش کی طلب بڑھی اور قلت ہو گئی۔

تازہ ترین