لاہور(نمائندہ جنگ) نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہےکہ شہباز شریف اور ان کی فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں شہبازشریف خاندان کےاثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیے۔