ملتان(پ ر) درگاہ حضرت پیر موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشیں مخدوم سید ولایت مصطفیٰ گیلانی نے کہا کہ حضور کا میلاد منانا عین عبادت ہے حضور سے محبت دین کی شرط اول ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے اخبار فروش یونین ملتان کے زیر اہتمام جشن ولادت مصطفیؐ کے سلسلے میں اخبار مارکیٹ میں محفل نعت سے خطاب کے دوران کیا ، معروف نعت خوان ملک عمران یوسف، شیراز علی ، ہاشمی، شیخ عبداحمید قادری نے ہدیہ نعت پیش کیں جبکہ ممتاز عالم دین علامہ رکن الدین قادری نے میلاد مصطفیٰ کے فضائل اور عظمت شان رسولٍؐ پر خطاب کی،صدر اخبار فروش یونین فیڈریشن کےمعاون خصوصی سیکرٹری رانا محمد اقبال نون ، سرپرست اعلیٰ ملک عرفان اتیرا ، ممبر فیڈریشن حاجی ملک شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور سے سچی اور کامل محبت دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ، ریاض بھٹی ،ملک نواز اتیرا ، مولانا ظفرعلی خان ، خواجہ محمد احمد ، رانا حسن بخش نون ، ملک شاہد اتیرا، ملک یوسف ، حافظ رمضان منظور خان ، ملک محبوب پرویز ، ملک ایوب ، ملک رمضان بھیں ، ملک رستم علی اتیرا ، ملک عاشق کھیڑا، ملک ظفراتیرا ، جعفر بلال ، رانا شرجیل ، رسول بخش جھکڑ ، اقبال شاہ ، ملک طارق اتیرا ، ملک سعادت اتیرا ،ملک عبدالرحمان بھیں ، ملک حمزہ اے ڈی بھیں ، ملک یاسر بشیر بھیں ، خالد بھٹی ، حاجی بلال ، قمر ، ملک مجاہد اتیرا،ملک تنویر اتیرا نے خصوصی شرکت کی ۔