• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات کے ملازمین کیلئے ڈسپریٹی الائونس ناگزیر ہے،شاہ عالم خان

پشاور (خصوصی نامہ نگار) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا)خیبر پختونخوا نےجامعات کے ملازمین کے لئے ڈسپریٹی الائونس کی منظوری پر پنجاب حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی جامعات کے ملازمین مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں ان کے لئے ڈسپریٹی الائونس ناگزیر ہے-اس سلسلے میں فپواسا خیبرپختونخوا کے صدر پروفیسر شاہ عالم خان اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صادق علی نے ایمپلائز فیڈریشن کے صدر صلاح الدین اور ایڈمنسٹریٹرز فیڈریشن کے صدر الیاس خان کے ساتھ ملاقات کی جس میں خیبر پختونخوا حکومت اور چانسلر سے مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب اور باقی صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی جامعات کے ملازمین کے لئے ڈسپریٹی الاؤنس کا فوری اعلان کیا جائے کیونکہ تمام صوبوں نے یونیورسٹیز کو ڈسپریٹی الاؤنس دیا ہے اب خیبرپختونخوا یونیورسٹیوں کو اس سے محروم رکھنا ناانصافی ہے، اگر یہ انصاف نہیں کیا گیا تو فپواسا خیبرپختونخوا اور باقی فیڈریشنز بھرپور احتجاج کی کال دیں گی اور گورنر ہاوس کی طرف مارچ کیا جائیگا-
تازہ ترین