وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے پر پاک بحریہ کو سلام پیش کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا پہلے ہی بہت معترف ہوں۔
انہوں نے کہاکہ رواں ماہ آبدوز’حمزہ‘ کے دورے سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر یقین مزید پختہ ہوا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بھارت شاید بھول بیٹھا تھا کہ پاک بحریہ ہمہ وقت مستعد اور چوکس ہے۔
شیخ رشید نے اس موقع پر عالمی برادری سے بھارت کی پاکستان مخالف جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔