• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پر جوابی وار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مریم نواز کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کی دولت سے محلات بنانے والوں کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا ہے کہ توشہ خانے سے بی ایم ڈبلیو نواز شریف نے لی تھی، اس کا حساب آج تک ملا نہیں،اسے کہتے ہیں الٹا چور مچائے شور!

تازہ ترین