• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کو دبئی حکومت کی جانب سے ’گولڈن ویزا‘ مل گیا۔

علی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جوکہ دبئی ایکسپو 2021 کے دوران لی گئی ہے۔


گلوکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہوں نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار ہونے کا اعزاز کرلیا ہے۔‘

اُنہوں نے انسٹاگرام پر اپنی دیگر نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں کیونکہ وہ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔‘


علی ظفر نے کہا کہ ’پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کے بارے میں کئی ممالک غلط فہمیوں کے شکار ہیں اور قومی اور عالمی سطح پر اس کی قدر کم ہے۔‘

گلوکار نے کہا کہ ’ہمارے ملک پاکستان کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم دُنیا کے سامنے اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کریں اور پاکستان کو وہ سب دیں جس کا ہمارا ملک حقدار ہے۔‘

آخر میں اُنہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید