• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ


سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزر احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت سمجھتی ہے کہ بلدیاتی ادارے انہوں نے بحال کیے ہیں، صوبائی حکومت کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے نوٹی فکیشن کی ڈرافٹنگ ہی درست نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کر کے معاملے کی تہہ تک جائیں گے، جو بھی ذمے دار ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوسکتا ہے۔

دوران سماعت سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی تمام کارروائی کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

تازہ ترین