• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں، چیف جسٹس


چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر(وی سی) لگانے کی بھی صلاحیت نہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس نےسندھ حکومت کو 2 ماہ میں پیپلز پارٹی میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے وی سی کی تقرری کا حکم دے دیا۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت سندھ اپنا بندہ لگانا چاہتی ہے، وی سی کی تقرری 2 ماہ میں کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے 14 اکتوبر 2020ء کو پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی کی تقرری کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین