• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی، عابد علی،عمران بٹ کی سنچریاں، امام کے 97 رنز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ کے پہلے دن پاکستا ن ٹیسٹ ٹیم کے اوپنرز عابد علی اور عمران بٹ نے سنچریاں اسکور کیں۔ امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے ۔ تینوں میچوں میں بیٹسمین چھائے رہے۔ بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں خبر پختونخوا نے ناردرن کے خلاف کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں پر 240 رنز بنا ئے۔ صاحبزادہ فرحان 71 اور اسرار اللہ 50 رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے ۔ افتخار احمد 50 اور خالد عثمان 5 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں ۔ ملتان میں سینٹرل پنجاب نےسدرن کے خلاف تین وکٹ پر 289 رنز بنائے۔ٹیسٹ اوپنر عابد علی کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں آٹھ ہزار رنز مکمل کر لئے۔ انہوں نے کیرئیر کی 22 ویں سنچری بنائیاور 132 پر ناقابل شکست رہے۔ احمد شہزاد نے63 رنز بنائے۔ اظہر علی25 رنز بناسکے۔ حسین طلعت46 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بلوچستان نے سندھ کے خلاف چار وکٹ پر 253 رنز اسکور کئے۔ عمران بٹ نے104رنز بنائے۔ امام الحق نے97رنز کھیلی۔ امام اور عمران بٹ نے پہلی وکٹ پر194 رنز کا اضافہ کیا۔ سندھ کے کوچ باسط علی نے حیران کن طور پر اپنے مین بولروں تابش خان اور سہیل خان کو ڈراپ کردیا۔

تازہ ترین