• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نیشنل بینک کو ہٹانے کے فیصلے کے خلاف وفاق کی اپیل کی سماعت منگل تک ملتوی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف وفاق کی اپیل کی سماعت 26اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر نیشنل بنک کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل مکمل کئے، آئندہ سماعت پر سیکرٹری خزانہ کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل دلائل دینگے۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وفاق کی اپیل کی سماعت کی، اس موقع پر درخواستگزار نیشنل بنک کے چیف آرگنائزر سٹاف یونین لطیف قریشی اپنے وکیل جی ایم چوہدری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا صدر نیشنل بنک اور چیئرمین گورننگ بورڈ نے اپیل دائر نہیں کی، وکیل نے کہا کہ وزارت خزانہ اور نیشنل بنک نے اپیل دائر کی مگر وہ متاثرہ فریق نہیں ہیں، مخدوم علی خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ عارف عثمانی نے دوہری شہریت صدر نیشنل بنک کے عہدے کی خاطر منسوخ کرائی۔

تازہ ترین