• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 ہزار روپے کم از کم اجرت قانون پر سختی سے عمل کرایا جائے گا، سندھ کابینہ کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 25 ہزار روپے کم ازکم اجرت قانون پر سختی سےعمل کرایا جائے گا۔

ہم ہر نجی وسرکاری ادارے میں یقینی بنائیں گےکہ کم ازکم اجرت 25ہزار روپےملے،محکمہ لیبر میں شکایات سیل بنایا جائے گا جو ادارہ کم ازکم اجرت 25ہزار نہیں دےگا اسکےخلاف کارروائی ہوگی۔

اداروں سے ٹکرائو کا ماحول پیدا کیاجارہاہے،سپریم کورٹ جانا اسپیکر سندھ اسمبلی کا حق ہے وہ کہیں بھاگے نہیں جارہے،چھاپہ مارنےکا سارا ڈرامہ کیاگیاکسی کی تذلیل کرنا بہت غلط ہے۔

ملک میں مہنگائی کے سونامی کے باعث بدتر حالات ہیں اور اشیاء خوردنوش کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں اور پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں بھی بے بہا اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں۔ 

سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ کم از کم اجرت مقرر کرنا سندھ حکومت کا استحقاق ہے اور عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ کم از کم اجرت کا اطلاق عارضی اور یومیہ اجرت والے مزدوروں پر بھی ہونا چاہئے۔ 

سندھ کابینہ میں صوبے میں مہنگائی کے اثرات کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں میں رونے کی سکت میں بھی نہیں رہی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ میڈیا کے خلاف طاقت کے استعمال پر ہم میڈیا کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین