کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سندھ بھر میں اساتذہ کے تبادلے و تقرریوں پر پابندی عائدکردی ہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے پابندی پرائمری اسکول ٹیچر اور جونئیر اسکول ٹیچرز پر عائد کی گئی ہے۔
لندن کی طرح نیویارک بھی لبرل، کثیرالثقافتی، ترقی پسند اور انتہائی کامیاب شہر ہے، جو کچھ صدر ٹرمپ ہیں ہم اسکی ضد ہیں:صادق خان
بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کی آج ملاقات متوقع ہے۔
خالصتان تحریک کے کینیڈا میں قتل کیے گئے لیڈر ہردیپ سنگھ نجر اور گرپتونت سنگھ پنوں کے نیویارک میں قتل کی سازش سے متعلق نئے حقائق سامنے آگئے، ساتھ ہی ان دونوں سازشوں کے نتیجے میں امریکا اور کینیڈا کے ساتھ پیدا ہونے والے بھارت کے سفارتی بحران کی بنیادی وجوہات بھی منظر عام پر آئی ہیں۔
جاپان میں بھورےجنگلی ریچھوں کے حملوں میں خطرناک حد اضافہ ہوگیا ہے، جس کے تدارک کے لیے متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔
ہماری سر زمین کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ہم بھی وہی کریں گے جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے:وزیر دفاع
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا جوہری طاقت میں نمبر ون ہے، لیکن اس کے اعتراف سے نفرت ہے۔
لندن میں 2 قیدی غلطی سے جیل سے رہا ہوگئے جس کے بعد پولیس ان کی تلاش میں سرگرم ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کچھ چیزیں ایسی ہوئی ہے جس سے گیس کی طلب میں بڑی کمی ہوئی۔
استاد قمر نے بتایا کہ اس نے دھاگے کے ایک فیکڑی میں ملازمت شروع کر دی ہے لہذا لوگ اسے اب چوہے پکڑنے کے لیے تنگ نہیں کریں۔ استاد قمر نے بتایا کہ اس نے دھاگے کے ایک فیکڑی میں ملازمت شروع کر دی ہے لہذا لوگ اسے اب چوہے پکڑنے کے لیے تنگ نہیں کریں۔
صوبائی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کا ہیلی کاپٹر درست اور فعال حالت میں ہے۔
سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے تجویز دی ہے کہ ایک چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہونا چاہیے، جس کے نیچے تمام فورسز کے ادارے ہوں۔
لاہور ہائی کورٹ نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے نجی شعبے کی تشخیصی لیبارٹریوں اور صحت کے اداروں کی جانب سے اپنی خدمات کی قیمت طے کرنے کا حتمی اختیار پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو دے دیا۔
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے بزنس مین نے بیٹے کی نئی لگژری کار کے لیے31 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی وی آئی پی رجسٹریشن نمبر پلیٹ خرید لی۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن اور نیویارک سے امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے ظہران ممدانی کی فتح کا جشن مناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں کچھ بھی ممکن ہے۔