وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔
افغانستان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیرخان متقی کی جانب سے شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، سیکریٹری کامرس صالح احمد فاروقی، چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک، چیئرمین نادرا طارق ملک، کسٹم، ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ شاہ محمود کے ہمراہ ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن آخوند سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی اس دورے کے دوران افغان طالبان کی قیادت سے افغانستان کی صورتحال، پاک افغان تعلقات اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔