• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی و سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خورشید شاہ کی رہائی پر پارٹی قیادت اور جیالوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جیالوں کو بے بنیاد مقدمات میں ملوث کرکے جھکایا نہیں جاسکتا۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ جیلیں اور مقدمات جیالوں کو جھکا نہیں سکتے، خورشید شاہ جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہوں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتاری نامزد ملزمان کے خلاف ظلم اور بربریت ہے۔

تازہ ترین