• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آپریشن کے دوران شرپسندوں کا کے ڈی اے کی ٹیم پر حملہ


کراچی میں گلستان جوہر بلاک 6 میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کے ڈی اے کی کارروائی کے دوران شرپسندوں نے حملہ کردیا۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ جوہر بلاک 6 میں روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جارہی تھی، آپریشن کے دوران شرپسندوں نے  کے ڈی اے کی ٹیم پر حملہ کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورت حال بگڑنے پر آپریشن روک دیا گیا ہے۔

کے ڈی اے حکام  کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری کی کمی کے باعث آپریشن متاثر ہوا۔

تازہ ترین