• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے مصنوعی طریقے سے ڈالر کو نیچے رکھا ہوا تھا، عندلیب عباس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مصنوعی طور پر ڈالر کو نیچے رکھا ہوا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ ہم نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی، مرچیں، دالیں سب درآمد ہو رہی ہیں۔

کورونا وائرس کی صورتحال میں حکومت کی تعریف کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ پاکستان کی کورونا مینجمنٹ بہترین رہی۔

ملک ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے مصنوعی طور پر ڈالر کو نیچی رکھا ہوا تھا۔

تازہ ترین