• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی،حکومت پالیسی فیصلہ جاری کرے،سندھ ہائیکورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کے استعمال پر پابندی کیخلاف دائر درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا ۔ جسٹس محمد کریم خان آغا کی سر براہی میں دو رکنی بنچ نے ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کے استعمال پر پابندی کیخلاف وقار ذکا کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ کئی ممالک میں کرپٹو کرنسی میں کاروبار کی اجازت ہے اور پاکستان میں بھی عالمی سطح پر بینکنگ ٹرانزیکشن کیلئے سہولتوں کی ضرورت ہے جبکہ قوانین کے دائرے میں کرپٹو کو قانونی شکل دی جاسکتی ہے۔حکومت پاکستان ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی کے حوالے سے پالیسی فیصلہ جاری کرے۔

تازہ ترین