• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرمین کی ویڈیو میں کشمیر متنازع علاقہ تسلیم

نئی دہلی (جنگ نیوز )سپرمین کی ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر کی منظر کشی پر بھارت میں تنقید سامنے آئی ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین نے ڈی سی فلمز پر بھارت میں پابندی کا بھی مطالبہ کیا ۔

ڈی سی کامکس کے بھارتی فینز کامک بک کے پبلشر پر اپنی تازہ اینیمیٹڈ فلم ’ان جسٹس‘ میں مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے پر تنقید کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر ایک کلپ گردش کررہا ہے جس میں سپرمین اور ونڈر وومن کو بھارتی فوج کے سامان حرب کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 کلپ کے آخر میں سپرمین فیڈرل یونین ٹیریٹری کو اسلحہ سے پاک علاقہ قرار دیتا ہے۔

تازہ ترین